راجن پور پولیس کا سرچ آپریشن ، شراب و آلات کشید برآمد، 3افراد کے خلاف مقدمہ ..
تازہ ترین : 1

راجن پور پولیس کا سرچ آپریشن ، شراب و آلات کشید برآمد، 3افراد کے خلاف مقدمہ درج

راجن پور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری کے تھانہ عمر کوٹ پولیس نے چالو بھٹی سے شراب اور آلات کشید برآمد کر کے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ محمدافضل گوریہ نے "اے پی پی"کو بتایا کہ پولیس نے نواحی موضع بدلی میں شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارکر 120لٹر تیار شدہ دیسی شراب ، 200لٹر لہن ، آلات کشیدہ ، ایک عدد ڈرم ، 5عدد کین برآمد کرکے ایک ملزم نور محمدکو گرفتار کرکے 3افراد نور محمد ، شاہ مراداور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ا سی دوران2افراد قیصر اور مختیار احمد کو گرفتار جبکہ 25سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جن کے کوائف کی درستگی کے بعد انہیں چھوڑ دیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:33:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں