راجن پور میں کار الٹنے سے 2 افراد شدید زخمی
تازہ ترین : 1

راجن پور میں کار الٹنے سے 2 افراد شدید زخمی

راجن پور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) ٹائربرسٹ ہونے سے کارالٹ گئی جس سے کار میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق مردان سے کراچی جانے والی کار نمبری AZV952 انڈس ہائی وے روڈ جام پور میں کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس سے کار میں سوار زمین خان عمر 45سال اور نعیم اللہ عمر 38سال جو کہ کراچی شہر کے سکونتی ہیں کو گہری چوٹیں آئیں ۔ جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور پہنچایا دونوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:33:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں