’ گورو وتے پیر سکھ مسلم سانجھ دی زنجیر‘‘ کے موقع پر انٹرنیشنل سیمینار کل منعقد ..
تازہ ترین : 1

’ گورو وتے پیر سکھ مسلم سانجھ دی زنجیر‘‘ کے موقع پر انٹرنیشنل سیمینار کل منعقد ہو گا

صدارت صدیق الفاروق کریں گے ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام کل ( جمعہ ) 5 بجے شام بمقام حضوری باغ نزد شاہی قلعہ میں’’ گورو وتے پیر سکھ مسلم سانجھ دی زنجیر‘‘ کے موقع پر انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کریں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی ہوں گے ۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ رہنمائوں سمیت دیگر اقلیتی سیاسی و سماجی و مذہبی رہنماء بھی شریک ہوں گے بعدا زاں مہمانوں کی روائتی ہائی ٹی سے تواضع کی جائے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:31:23

اپنی رائے کا اظہار کریں