4ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں48.5فیصد اضافہ خوش آئند ہے ‘خادم حسین

گوادر بندر گاہ اور سی پیک کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ 4ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں48.5فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،گوادر بندر گاہ فعال ہونے سے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر آمدورفت شروع ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سا ل کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری48.5فیصد اضافہ سے ایک ارب41کروڑ 85لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت95کروڑ52لاکھ ڈالر رہی تھی انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر نامزد ہوگا انہوںنے کہا کہ ملکی معیشت استحکام پذیر ہے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :