راستوں کی بندش کے پیش نظر سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی
تازہ ترین : 1

راستوں کی بندش کے پیش نظر سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ لاہور کے موقع پر راستوں کی بندش کے پیش نظر سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کئی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں نے صبح کے وقت سکول چھوڑنے آنے والے والدین کو راستوں کی بندش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے چھٹی سے آگاہ کر دیا جبکہ کئی سکولوں کی طرف سے والدین کو اس کی باضابطہ اطلاع نہ دی گئی اور بچوں کو جلدی چھٹی دیدی گئی جس کے باعث بچوں اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:29:22

اپنی رائے کا اظہار کریں