آرمی چیف کے ساتھ صحافیوں نے خوب سیلفیاں بنائیں
تازہ ترین : 1
آرمی چیف کے ساتھ صحافیوں نے خوب سیلفیاں بنائیں

آرمی چیف کے ساتھ صحافیوں نے خوب سیلفیاں بنائیں

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء):آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ صحافیوں نے خوب سیلفیاں بنائیں،جبکہ آرمی چیف نے بھی صحافیوں کوسیلفیاں بنانے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدرطیب اردوان نے خطاب کیا،اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف ارکان اسمبلی سمیت میڈیا کی توجہ کامرکزبنے رہے۔ترک صدرکے خطاب کے بعدصحافیوں نے آرمی چیف جرنل راحیل شریف کیساتھ سیلفیاں بنانا شروع کردیں،جس پرآرمی چیف نے کسی کوسیلفیاں بنانے سے نہیں روکا۔بلکہ سب نے دل کھول کرپاک فوج کے سپہ سالارکے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:19:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں