Live Updates

پی ٹی آئی نے آج پھر ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی خاطر پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کا بائیکاٹ کیا اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کو کم کرنے کی کوشش کی

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ خود کو ملکی پارٹی کہنے والی جماعت پی ٹی آئی نے آج پھر ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی خاطر پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کا بائیکاٹ کر کے پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ایم این اے مائزہ حمید نے کہا کہ ترکی پاکستان کا دوست ملک ہے ‘ ترکی نے پنجاب میں بہت بڑے بڑے منصوبے لانچ کیے ہیں اور دوسری طرف ہمارے ساتھ چین کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ خود کو ملک کی بڑی سیاسی پارٹی کہلاوانے والی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیحی دی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان تعلقات ہر آنے والے دن مستحکم ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج 20کروڑ عوام ترکی کے صدرطیب اردوان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات