پاکستان اور ڈینش کمپنیوں کے مابین روابط میں تیزی دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات کا واضح ثبوت ہیں،پاکستان کی ٖفوڈ پروسیسنگ صنعت تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے،سفیر ڈنمارک

جمعرات 17 نومبر 2016 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈینش کمپنیوں کے مابین روابط میں تیزی دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات کا واضح ثبوت ہیں، پاکستان کی ٖفوڈ پروسیسنگ صنعت تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں فوڈ اینڈ ایگری بزنس سیکٹر ڈنمارک کی کمپنیوں کے وفد کیلئے ڈینش سفارتخانہ کے زیر اہتمام ایک ہفتہ کے طویل پروگرام کے موقع پر کہی۔

اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمرشل قونصلر کی سربراہی میں سفارتخانہ کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ڈنمارک کی 7 کمپنیوں نے پاکستان میں خوراک اور غذائیت کے معیار کی بہتری کیلئے اجزاء اور ٹیکنالوجیکل حل کی مختلف سفارشات پیش کیں۔ پاکستان بھر میں کاروباری ملاقاتوں کے دوران ڈینش کمپنیوں نے پھلوں کی بنیاد پر خام مواد، کولڈ سٹوریج مسائل کے حل، فوڈ انسپکشن اور کوالٹی کنٹرول آلات سمیت ڈیری پیکیج کے حل پیش کئے۔ ڈینش سفیر نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا اور لائیو سٹاک کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں مڈل کلاس اور طلب میں اضافہ کی وجہ سے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری تیزی ترقی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :