نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:24

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈکپ میں جگہ بنانے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کر چکی ہیں، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں آسٹریلوی ٹیم 15 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، پاکستان ساتویں اور سری لنکن ٹیم آٹھویں اور آخری نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :