یورپی پارلیمانی وفد کا ترکی کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:22

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) یورپی پارلیمانی وفد کا ترکی کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمان کے اسپیکر مارٹن شلس کا کہنا ہے کہ یورپی وفد اس وقت تک یہ دورہ نہیں کرے گا، جب تک انقرہ حکومت پارلیمان کے استحقاق کی عزت کرنا نہیں سیکھتی۔

(جاری ہے)

اس وفد میں یورپی پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایلمار بروک اور ترک امور کی ماہر سیاستدان کاٹی پِیری بھی شامل تھیں۔ پِیری کی جانب سے تنقید پر ترک حکومت نے ان کے ترکی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شلس کے مطابق یہ دونوں رہنما یورپی پارلیمان کے ارکان ہیں اور انقرہ حکومت اپنی مرضی سے اپنے لیے مذاکراتی وفد کا انتخابات نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :