سعودی عرب میں سرطان کے ٹیسٹ کے لئے رجوع کرنے والی خواتین کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:12

سعودی عرب میں سرطان کے ٹیسٹ کے لئے رجوع  کرنے والی خواتین کی تعداد میں ..

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر بارے احتیاط کے طور پر ٹیسٹ کے لئے آنے والی خواتین کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو گئی ہے ۔ جبکہ سعودی خواتین میں چھاتی کا سرطان عام ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے سعودی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ کہ چھاتی کے سرطان کا پتہ چلانے کے لئے آنے والی خواتین کی تعداد 20.7 فی صد سے ذیادہ نہیں ہے جبکہ 68.7 فی صد خواتین نے اس ٹیسٹ کے لئے ہسپتالوں یا کلینکس وغیرہ سے رجوع نہیں کیا ہے سعودی عرب کی کینسر کنسلٹنٹ ڈاکٹر حباء العطیمی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا قبل از وقت یا بروقت پتہ چلانے بارے ٹیسٹ کے لئے آنے والی خواتین کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی کی وجہ سعودی خواتین میں اس ٹیسٹ کی اہمیت وضرورت بارے شعور وآگاہی کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتاہے کہ 2015 ء میں بریسٹ کینسر کے 2700 کیسز رونما ہوئے جو کہ دیگر تمام اقسام کے سرطانوں کا 19.9 فی صد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :