دو چینی خلاء باز خلائی مشن میں ایک مہینہ گزارنے کے بعد زمین پر واپس روانہ ہوں گے

جمعرات 17 نومبر 2016 16:12

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) دو چینی خلاء باز خلائی مشن میں ایک مہینہ گزارنے کے بعد زمین پر واپس روانہ ہو جائیں گے جبکہ جمعرات کو ان کا خلا ئی جہاز ’’شینزہو گیارہ ‘‘مدار میں آنے کے لئے خلائی لیبارٹری تیان گونگ سے الگ ہو گیا ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ا ن دونوں چینی خلاء بازوں نے 30 دنوں تک خلائی لیبارٹری میں کام اور قیام کیا ۔

(جاری ہے)

چینی خلاء بازوں جینگ ہائی پنگ اور چن ڈونگ کے خلا ئی جہاز شینزہو 11 کی خلائی لیبارٹری تیان گونگ سے علیحدگی ان کی زمین پر واپسی کی نشانی ہے ۔ ان دونوں خلابازوں نے واپسی کا سفر شروع کرنے سے پہلے بھر پور تعاون کرنے پر چینی قوم اور اپنے ساتھیوں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا یہ دونوں خلاء باز ابھی اپنی خلائی لیبارٹری کے قریب موجود ہیں اور ز مین پر موجود خلا ئی علوم کے ماہرین کی اجازت ملتے ہی یہ خلاء باز زمین واپسی کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔