وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایوان میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا
تازہ ترین : 1
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایوان میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر ..

وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایوان میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پونے تین بجے ایوان میں آئے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ‘ انوشہ رحمان خان اور سینیٹر سعود مجید کے ہمراہ ایوان میں آئے۔ وزیراعظم نے پہلی صف میں بیٹھے ہوئے اراکین سینیٹر طلحہ محمود‘ مولانا فضل الرحمان‘ ظفر اللہ جمالی‘ مرتضیٰ جتوئی‘ میر حاصل بزنجو‘ وفاقی وزراء احسن اقبال‘ رانا تنویر حسین‘ خواجہ آصف‘ اسحاق ڈار اور قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق ‘ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سے مصافحہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 16:08:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں