ترک صدر طیب اورگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 15:10

ترک صدر طیب اورگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے پارلیمنٹ ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) ترک صدر طیب اورگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں -تحریک انصاف کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور منتخب نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی-پنجاب‘سندھ‘بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزراءاعلی اور گورنرزجبکہ کے پی کے وزیراعلی تحریک انصاف کی قیادت کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وجہ سے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تاہم گورنرکے پی کے اجلاس میں شریک ہیں ‘مسلح افواج کے سربراہان اوردیگر اعلی حکام بھی مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تھے-سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ترک صدر کو پاکستانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے ان کے تیسرے خطاب کی دعوت دی- سپیکرنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات قیام پاکستان سے بھی پہلے ہیں جب ہمارے اجدادنے ترکی میں خلافت کو بچانے کے لیے تحریک خلافت چلائی جبکہ عثمانی خلافت کے دوران ہندوستان کے مسلمان حکمران عثمانی خلافت کے زیرسایہ حکومت کرتے رہے-سپیکرایازصادق نے معززمہمان کشمیر میں جاری حالیہ تحریک اور بھارتی فوج کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں مظلوم کشمیری پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے شہید اور معذور ہوچکے ہیں-لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے حالات خراب ہورہے ہیں-

متعلقہ عنوان :