جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ
تازہ ترین : 1
جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ

جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سردیوں کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں غیر ملکی درآمد شدہ کمبلوں کی اوسط قیمت 3000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ لحاف، رضائیاں بھی مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، دکاندار حضرات غیر ملکی مہنگے برانڈ کے نام سے کمبل فروخت کر کے بڑا منافع کما رہے ہیں۔

مارکیٹ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عام کمبل جس کی پہلے قیمت 1500 سے 2000 تک تھی، اب 3 سے 4 ہزار روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اعلیٰ معیار کے کمبل اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی کمبلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام نہ موجود ہونے کے پیش نظر شہریوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ موسم سرما میں بنیادی ضرورت حاصل کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ لحاف اور رضائیوں کی فروخت کا بھی یہی حال ہے۔

مقامی دکاندار روئی مہنگے ہونے کا بہانہ کر کے زیادہ قیمت پر رضائیاں فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ متوسط اور غریب طبہ کے لوگ پرانے کمبلوں کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں تاہم وہاں بھی ان دنوں قیمتیں زیادہ ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں معقول قیمتوں پر کمبلوں اور رضائیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 15:15:47

اپنی رائے کا اظہار کریں