فرانس میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 15:15

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) فرانس میں بے روزگاری کی شرح رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافے سے 9.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی شماریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح میں 0.1 فیصد اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اوورسیز آبادی کے ساتھ بے روزگاری کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی اور ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2.8 ملین تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :