محکمہ معدنیا ت ملکی اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر ..
تازہ ترین : 1

محکمہ معدنیا ت ملکی اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر معدنیات وخوراک

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) نو منتخب وزیر معدنیات وخوراک محمد شفیق کو سیکرٹری اور ڈائریکٹر منرلز گلگت بلتستان نے محکمہ منرلز کی کارکردگی ،لیز و لائسنس اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔محکمہ معدنیا ت ایک ایسا محکمہ ہے جس پر توجہ دے کر ملکی باالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔گلگت بلتستان میں سیمنٹ اور لوہے کی فیکٹری قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس کے قیام کے لئے تمام خام مال گلگت بلتستان میں وافر مقدارمیں موجود ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 15:08:33

اپنی رائے کا اظہار کریں