پاکستان کی معیشت نے مختصر عرصہ میں ترقی اور تیزی کا گراف عبور کر کے دنیا کو حیران ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کی معیشت نے مختصر عرصہ میں ترقی اور تیزی کا گراف عبور کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے،رانا محمد ارشد

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے، آج پاکستان کی معیشت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ،باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میںلگے ہوئے ہیں اورہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مذموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں،ترکی اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان دنیا کے نقشہ پر آج جدید اور ترقی یافتہ ملک بن کر سا منے آیا ہے،پاکستان کی معیشت نے مختصر عرصہ میں ترقی اور تیزی کا گراف عبور کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا، عوام نے ان کی انتشار پسند سیاست کو خیر باد کہ دیا ہے،اب وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، وہ اپنے غیر ملکی آقائوں کے مشن کی تکمیل کیلئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں، عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے اسی لئے ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے چین اور ترکی کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 15:08:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں