مختلف واقعات میں3 افراد جاں بحق
تازہ ترین : 1

مختلف واقعات میں3 افراد جاں بحق

سرگودھا۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)مختلف واقعات میں3 افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے 135شمالی میں مظہر عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے حافظ منظور احمد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار ہوگئے ، مقتول کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے اسکی بیوہ بتول بی بی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق فریقین آپس میں رشتہ دار تھے اور قتل خاندانی رنجش کی بنا ء پر ہوا، اندرون شہر بلاک نمبر 12میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے ہفتم کا طالب علم سمیراحمد جو شیرازی ٹائون کا رہائشی تھا ، دم توڑ گیا جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے ٹریفک جام رہی ۔

دوسرے حادثہ میں تیز رفتار ٹریکٹر نے دو موٹر سائیکل سواروںکو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 42جنوبی کا رہائشی نعیم گجر اور اسکا دوست و سیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ وسیم زیر علاج ہے ، متوفی نعیم دو بچوں کا باپ تھا ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 15:08:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں