سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھاکادورہ، 11اسیران کی رہائی کا حکم

جمعرات 17 نومبر 2016 15:08

سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھارانا زاہد اقبال اورسول جج بلال منیرنے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان رہے ، سیشن جج نے خواتین اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں ،انہوں نے جیل ہسپتال کا معائنہ کیا اور تسلی بخش قرار دیا ، باورچی خانہ میںاسیران میں کھانے کی تیاری/ کھا نے کا معائنہ کیا اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا،اس موقع پرانہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 11 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :