حکومت نے مرکزی بینک سی94 ارب کا مزید قرض لے لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی حکومت کی طرف سے روز مرہ اخراجات کے لیے مرکزی بینک سے قرض لینے کی رفتار تیز ہو گئی ہے، ایک ہفتے میں 94 ارب 65 کروڑ روپے کا مزید قرض لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا حجم 8 کھرب 67 ارب 78 کروڑ روپے تک پہنچ گیا،، گزشتہ سال اس عرصے میں حکومت نے مرکزی بینک سے قرض لینے کی بجائے 2 کھرب 14 ارب روپے واپس کیے تھے۔ حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی نومبر کے پہلے ہفتے کے دورن بینکوں سے تقریبا 5 ارب روپے کے نئے قرضے لیے ، جس کے باعث رواں مالی سال میں ان اداروں کی طرف سے اب تک بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا حجم 34 ارب 95 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گیا ۔