جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

جاسم عقیل اور علی حسن جیل منتقل ، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ حکام

جمعرات 17 نومبر 2016 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا، ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والے دو الگ الگ مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے جاسم عقیل اور علی حسن کو جعلی دستاویزات دکھا کر لاہور داخل ہونے کے جرم میں پکڑ لیا۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :