کلر کہا ر فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2016ء ،انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تین کمیٹیاں قائم کردی گئیں
فیزنٹ شوٹنگ سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائیگی،شکاریوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21نومبر ہوگی فیزنٹ شوٹنگ کا بنیادی مقصدقانونی شکار کافروغ ،غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ‘ ڈی جی جنگلی حیات و پارکس خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس
جمعرات 17 نومبر 2016 15:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2016ء کے سلسلہ میں مینجمنٹ کمیٹی، آپریشنل کمیٹی اور شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈریسرچ عامر مسعود جبکہ آپریشنل کمیٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریاض احمداورشفٹنگ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور حسن علی سکھیرا کو مقرر کیا گیا ہے ۔خالدعیاض خان نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شکاری صاحبان 21نومبر تک پے آرڈر/ڈرافٹ جمع کروادیں تاکہ انہیںان کی باری کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیزنٹس شوٹنگ پروگرام کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.