وزیراعظم فاروق حیدر نے دورہ یورپ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا‘ عامر رزاق

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن سلام گڑھ کے صدر عامر رزاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہے جنہوں نے اپنے دورہ یورپ میں مسّلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کیا یہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان آزاد کشمیر میں اداروں کو بہتر کرنے اور میرٹ اور انصاف کی حکمرانی کو بھی قائم کرینگے عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردایت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

اقوام متحدہ کے اداروں کی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں اگر اقوام متحدہ نے اپنی خاموشی کو ختم نہ کیا تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتاہے ۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہارعامر رزاق اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے بھارت دہشتگرد ملک ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اس وقت مسلمانوں کو متحدو متفق ہونے اور کفار کی سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے مسلمان بھائیوں کو حق خوداردایت مانگنے پر طرح طرح کے مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردایت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

اقوام متحدہ کے اداروں کی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں اگر اقوام متحدہ نے اپنی خاموشی کو ختم نہ کیا تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتاہے ۔