پیپلز پارٹی شہداء کے منشور پر ہمیشہ عمل کرتی رہے گی‘ شاہد محمود راٹھور

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شاہد محمود راٹھور نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے منشور پر پیپلزپارٹی ہمیشہ عمل کرتی رہے گی ۔ شاہد محمود راٹھور نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، آزادکشمیرکے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، سابق سینئر وزیر اور موجودہ اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین ، سابق معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف ،ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ساجد پہلوان، ادارہ ترقیات کے سابق ڈی جی جاوید اقبال نے پارٹی کے منشور پر عمل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی اور شہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد محمود راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے کوششیں کریں جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگاپاکستان و آزادکشمیر کے عوام مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ آنے والے الیکشن کے بعد پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے سنہرے کارنامے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج، یونیورسٹیاں ، تعلیمی پیکیج اور عوام کی سیر و تفریح کیلئے جڑی کس پارک ، آصفہ بھٹو پارک ، کرنل منیر پارک تعمیر کرنے پر ہم چوہدری عبدالمجید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری عبدالمجید میرپور کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شاہد محمود راٹھور نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر دھاندلی کی پیداوار اور جھرلو ٹھپے اور مہاراجہ ہر سنگھ کی اولاد اقتدار پر قابض ہے ۔ عوام ان کی زیادتیاں زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :