چین نے غربت کے خاتمے کیلئے نیا پانچ سالہ منصوبہ جاری کر دیا

پسماندہ علاقوں میں ترقی کیلئے زیادہ سرمایہ کاری کی جائیگی،عمر رسیدہ افرادکو سہارا دینے ، طبی سروس اور تعلیم سمیت عوامی نظام کو بہتر بنایا جائیگا، ہر غریب خاندان کے لئے ٹھوس امداد کا بندوبست کیا جائیگا

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چین نے غربت کے خاتمے کے لیے نیا پانچ سالہ منصوبہ جاری کر دیا ،پسماندہ علاقوں میں ترقی کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کی جائیگی،عمر رسیدہ باشندوں کو سہارا دینے ، طبی سروس اور تعلیم سمیت عوامی نظام کو بہتر بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی ریاستی کونسل نے غربت کے خاتمے، تعلیم اور ماحول کے تحفظ سے متعلق نیاپانچ سالہ منصوبہ جاریکر دیا ہے جس کے مطابق پسماندہ علاقوں میں غریب آبادی کے لئے زیادہ ترجیحی پالیسیاں نافذالعمل ہونگی،ان علاقوں کی ترقی کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کی جائیگی۔

اس کے علاوہ ہر غریب خاندان کے لئے ٹھوس امداد کا بندوبست کیا جائیگا۔ دوسری طرف غربت کے شکار علاقوں میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر پر بھرپور زور دیا جائیگا، عمر رسیدہ باشندوں کو سہارا دینے ، طبی سروس اور تعلیم سمیت عوامی نظام کو بہتر بنایا جائیگا۔علاوہ ازیں ترقی یافتہ علاقوں کی طرف سے غربت کا شکار علاقوں کے لئے امدادی کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔اس کے علاوہ منصوبے میں پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے نصب العین کی ترقی اور تحفظ ماحول کے بارے میں بھی ٹھوس اقدامات درج کئے گئے ہیں اور ان پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :