مشاہد اللہ کا پی ٹی آئی پر گولن گروپ سے تعلقات کا الزام

تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ سے روابط ہیں ،ْ کسی اشارے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،ْ گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 14:54

مشاہد اللہ کا پی ٹی آئی پر گولن گروپ سے تعلقات کا الزام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف پر ترکی کے گولن گروپ سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ سے روابط ہیں ،ْ کسی اشارے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ سے روابط ہیں اور اس نے کسی اشارے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے فیصلے اپنی پارٹی میں نہیں ہوتے بلکہ کہیں اور سے کیے جاتے ہیں جن کی کچھ سمجھ نہیں آتی اور جن فیصلوں کی سمجھ نہ آئے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ کوئی اور فیصلے کروا رہا ہے۔مشاہد اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا فتح اللہ گولن کی سربراہی میں ترک صدر کے خلاف کام کرنے والی لابی سے تعلق ہے جنھوں نے ان سے یہ فیصلہ کروایا

متعلقہ عنوان :