ڈیرہ مراد جمالی،پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

جمعرات 17 نومبر 2016 14:54

ڈیرہ مراد جمالی،پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پرمسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاںبحق ،پولیس نے بروقت کار روائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ علی نوازمیںپرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کریم بخش نامی شخص موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ارباب علی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے لاش کو ڈیرہ مراد جمالی سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :