ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی ٹی‌آئی پر ترکی کے گولن گروپ سے تعلقات کا الزام عائد کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 14:38

ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی ٹی‌آئی  پر ترکی کے گولن گروپ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تُرکی کے گولن گروپ کے ساتھ روابط ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے ان کے اپنے فیصلے نہیں ہوتے بلکہ ان کے فیصلے کہیں اور سے امپورٹ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالکل بالاتر ہیں۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ جب کسی پارٹی کے فیصلوں کی سمجھ نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی اور ان کے فیصلے کروارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترک باغی گروپ سے روابط ہیں اور اس نے کسی اشارے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ خیال رہے کہ آج تُرک وزیر اعظم طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :