پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار

دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنے تعاون اور کوششوں کو جاری رکھیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 17 نومبر 2016 14:25

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حملے میں جاںبحق افراد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سیکورٹی فورسز کو لیجانے والی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع دکھ اور رنج اور سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنے تعاون اور کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔