کراچی،عزیز آباد میں کشیدگی، متحدہ لندن کے گرفتار سات کارکنان سمیت چالیس سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 نومبر 2016 14:23

کراچی،عزیز آباد میں کشیدگی، متحدہ لندن کے گرفتار سات کارکنان سمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) عزیز آباد میں گذشتہ شب اشتعال انگیزی کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں متحدہ لندن کے گرفتار سات کارکنان سمیت چالیس سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اشتعال انگیزی اور شہریوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور ایم کیوایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آئے تو قانون حرکت میں آگیا، یادگار شہدا جانے اور عزیزآباد میں ہنگامہ آرائی پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں متحدہ لندن کے گرفتار سات کارکنان سمیت چالیس سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں اشتعال انگیزی ،نقص امن اورشہریوں کو تشدد پراکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کو آخری مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ایک ریلی کی صورت مزارِ قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے شہدائے یاد گار حاضری دینے پہنچنا تھا لیکن ایم کیوایم لندن کے حامیوں نے عزیزآباد میں اکھٹے ہو کر بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بازی کی۔

تا ہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان کو گرفتار کر کے عزیز آباد پولیس تھانے منتقل کردیا تھا۔بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماں نے شہدائے یادگار پر حاضری دیے بغیر پی آئی بی میں واقع عارضی دفتر روانہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :