ایم کیوایم لندن نے فاروق ستار کے بیان کو مسترد کردیا

تمام ایم کیوایم مخالف عناصر ہرواقعہ کاالزام لندن اورقائد پر ہی لگاتے آئے ہیں ، ندیم نصرت

جمعرات 17 نومبر 2016 14:23

ایم کیوایم لندن نے فاروق ستار کے بیان کو مسترد کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئرندیم نصرت نے ڈاکٹرفاروق ستارکے شہدا یادگار پر عوام وکارکنان کی جانب سے نعرے بازی لندن کی ہدایت پر کرائے جانے کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ تمام ایم کیوایم مخالف عناصر ہرواقعہ کاالزام لندن اورقائد پر ہی لگاتے آئے ہیں اور ڈاکٹرفاروق ستارنے بھی عزیزآبادمیں شہدا یادگارپررونماہونے والی صورتحال کی ذمہ داری لندن پر عائدکرکے وہی الزام دہرایاہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

ندیم نصرت نے کہا کہ آخرشہدا یادگار پرایساکونساعمل ہواہے جسے فساد،ہنگامہ آرائی اورامن خراب کرنے کی سازش قراردیاجارہاہی ۔انہوں نے کہاکہ شہدا یادگارپر ایم کیوایم کے کارکنوں نے اسی قائدکے حق میں نعرے لگائے تھے جن کی بدولت تحریک نے مقبولیت حاصل کی اورجس کی بدولت ڈاکٹر فاروق ستاراورتمام لوگوں نے نام اورمقام حاصل کیا ، آج یہ نعرے کیوں برے لگ رہے ہیں