چوہدری سرورسے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء کاتحر یک انصاف میں شمولیت ..
تازہ ترین : 1
چوہدری سرورسے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء کاتحر یک انصاف ..

چوہدری سرورسے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء کاتحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہم ملک سے ظلم اورناانصافی کی اندھیری راتوں کو ختم کر کے یہاں روشنی لانا چاہتے ہیں ‘ تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ‘ تحر یک انصاف عوام کو کبھی مایوس نہیں کر یں گی‘چوہدری محمدسرورکی شمولیت کے موقعہ پر گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کے روز سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدعارف سندھو ‘(ن) لیگ کے چوہدری محمد افضل ‘چوہدری نصیر احمد ‘چوہدری نور احمد بھٹہ نے اپنے درجنوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سید سجاد حیدر شاہ بھی موجو دتھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم ملک سے ظلم اورناانصافی کی اندھیری راتوں کو ختم کر کے یہاں روشنی لانا چاہتے ہیں جسکے لیے تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو پھر کسی کوکر پشن کر نے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی جرات نہیں ہوگی جو لوگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں وہ اصل میں اس ملک اور قوم کی ترقی کی دشمن ہیں اور قوم ایسے لوگوں سے آج نہیں تو کل ضرور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے حساب لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر محاذ پر شکست بھارت کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اور پاکستان اس کو منہ توڑ جواب دیتا رہیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اصولوں سیاست کی وجہ سے ملک میں بد عنوانی کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کی جنگ لڑ نیوالے تمام طبقا ت تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور تحر یک انصاف بھی عوام کو کبھی مایوس نہیں کر یں گی ۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 14:24:56

اپنی رائے کا اظہار کریں