جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں ..
تازہ ترین : 1

جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ‘ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والے دو الگ الگ مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے جاسم عقیل اور علی حسن کو جعلی دستاویزات دکھا کر لاہور داخل ہونے کے جرم میں پکڑ لیا۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 14:22:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں