پیرس معاہدہ ، امریکی موقف جو بھی ہو چین پیچھے نہیں ہٹے گا

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم پر امید ہیں امریکہ کیوٹو پروٹوکول کا ذکر بار بار کر نے سے احتراز کر ے ،چینی نائب وزیر خارجہ

جمعرات 17 نومبر 2016 14:14

مراکش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکہ کا موقف جو بھی چین پیرس معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا ،تا ہم ہم انتظار کرو اور دیکھو کے پالیسی پر عمل کررہے ہیں کہ امریکہ کیا موقف اختیار کرتا ہے ، ہمیں توقع ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کے مطابق درست اور فعال فیصلہ کریں گے ، پیرس معاہدے پر امریکہ کا موقف جو بھی ہو چینی موقف اس سے متاثر نہیں ہو گااور چین پیرس معاہدہ کی حمایت اور وعدہ پورا کرے گا ، چین امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ مل کر آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ لیو زین من نے اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی آئندہ انتظامیہ کو آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں تاریخی پیرس معاہدے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے اور کیوٹو پروٹوکول کو بار بار دوہرانے سے احتراز کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع ہے آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے پر امریکہ اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گا کیونکہ اس کی طرف سے کیوٹو پروٹوکول کے تجربات کو بار بار دوہرانے سے عوام پریشان ہو جاتے ہیں ۔

ایک سوال کے جوا ب میں کہ کیا امریکہ خود کو اس معاہدے سے الگ کر لے گا کیونکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہد ے کو دھوکہ قرار دیتے رہے ہیں۔چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پیرس معاہدے کے مذاکرات میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا اور امریکہ نے 2001ء میں ترقیافتہ ممالک کی طرف سے حمایت میں کمی کے باعث کیوٹو پروٹوکول کو واپس لے لیا تھا ، اس لئے امریکہ کی طرف سے پیرس معاہدہ کی حمایت ضروری ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم پر امید ہیں کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :