ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں لگائی گئی ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی خوشی میں پشاور کے رہائشی نے اپنی گاڑی پر ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگا لی جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ یہ افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خوشی کا اظہار اپنی نمبر پلیٹس پر ٹرمپ کا نام لکھوا کر کر رہے تھے۔

ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے میں آئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کی گئی مختلف کارروائیوں میں 5 سو سے زائد نمبر پلیٹس کو ضبط کیا گیا ہے۔ عام طور پر پاکستانی شہری اپنی نمبر پلیٹس کو منفرد بنانے کے لیے کئی طریقے آزماتے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف باکسر محمد علی کے انتقال کے بعد بھی اسلام آباد کی سڑکوں پر محمد علی کی تصویر والی نمبر پلیٹ والی گاڑی سڑکوں پر گھومتی نظر آئی۔

تاہم ان فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :