ابو ظہبی میں انتہائی گھڑی چرانے والے 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 14:06

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ابو ظہبی پولیس نے انتہائی قیمتی گھڑی چرانے کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی میٹرو پولیٹن پولیس کے چیف کرنل احمد سیف المحیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک غیر ملکی شخص نے اپنی قیمتی گھڑی بیچنے کے لئے آن لائن اشتہار دیا جس کی قیمت 4لاکھ 50ہزار درہم تھی اس کے بعد ان 3افراد نے اس سے رابطہ کیا اور خالدیہ میں خریداری کے لئے آئے جہاں بات چیت کے دوران تینوں افراد نے مل کر اس سے گھڑی چھینی اور فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کر کے اس سے گھڑی برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :