ویتنام نے چین کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے ’’بارڈر گیٹ اکنامک زون‘‘ منصوبے کی منظوری دے دی

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ویتنام نے چین کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے سرحدی اقتصادی راہداری میں توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وزیراعظم نے لاو کائی صوبہ میں چین کی سرحد کے ساتھ’’بارڈر گیٹ اکنامک زون‘‘ میں توسیع کے منصوبے کی منظوری دی جس میں ٹیکس ایریا اور گیٹ ایریا کے قیام سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توسیعی زون 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں فنکشنل ہو جائے گا جس سے لاو کائی کا 2020ء تک امپورٹ ایکسپورٹ ریونیو 4.6 ارب ڈالر اور 2030ء تک 10 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :