گراں فروشی پر دکانداروں کو جرمانہ

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نائب تحصیلدارراجہ لیاقت حیات کے مختلف مقامات پر چھاپے ‘ متعدد دکانداروں کو جرمانے‘ پرائس کنٹرول پر عملدرآمد کروانے کیلئے ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنیکی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او سرگودھا کی ہدایت پر نائب تحصیلدار راجہ لیاقت حیات نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے۔انہوںنے بتایا کہ پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر آئندہ دکانداروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔دکاندار قانون کے مطابق کام کریں خصوصاً ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :