ْ تعلیم کے فرو غ کیلئے سرگودھا یونیورسٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

سرگودھا۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈائریکٹر سرگودھا یونیورسٹی میانوالی کیمپس ڈاکٹر محمد اشرف شاہین نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میںسرگودھا یونیورسٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے میانوالی اور بھکر کے علاقوں کے میں اپنے کیمپسز کھولے ہیں تاکہ طلبا وطالبات کو نزدیک ترین علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس اس علاقے کے ان طلباء وطالبات کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو اپنے کم وسائل کی وجہ سے ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں نہیں جا سکتے۔ لہذا یونیورسٹی آف سرگودھا کثیر سرمایہ خرچ کرکے انہیں یہ سہولت میانوالی جیسے پسماندہ علاقے میں مہیا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس کیمپس کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :