Live Updates

حامد خان نے عدالت کے سامنے عمران خان کی بجائے وزیر اعظم کا موقف پیش کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ آج پارلیمنٹ کےمشترکہ سیشن سے ترک صدرکوخطاب کرناہے، جوائنٹ سیشن سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔ ترک صدرکےخطاب کابائیکاٹ کرکےکس کوفائدہ پہنچارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان کس لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے ، انہیں چاہئیے کہ کرکٹ کوچنگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے رہنما اور صدر پاکستان میں موجود ہیں،عمران خان کی ذمے داری تھی کہ وہ اجلاس میں شرکت کر کے اتحاد کا پیغام دیتے ۔ سماعت سے متعلق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حامد خان نے آج عدالت میں ہمارا موقف پیش کیا، حامد خان نے عمران خان کا مقدمہ پیش کرنے کی بجائے وزیر اعظم نواز شریف کا موقف پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کو متعلقہ گفتگو کرنے کا کہا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالتیں اپنافیصلہ کریں گی، اور ہمیں عدلیہ کے فیصلے کا انتظارکرناچاہیے۔ عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جھوٹے کا نام عمران خان ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم انشاء اللہ سرخرو ہوکر یہاں سے نکلیں گے ، اور جلن، حسد اور جھوٹ کا شکار مخالفین کے لیے شکست ہی ان کا مقدر بنے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ نواز شریف کی کسی تقریر میں بھی تضاد نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات