ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ ..
تازہ ترین : 1
ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو ..

ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ مل گئی

لاس اینجلس میں مسلمان طالبہ کیساتھ بدسلوکی، حجاب اتارنے کی کوشش

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)امریکامیں ڈونلڈ ٹرمپ صدر کیامنتخب ہوئے، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ مل گئی، اقلیتوں اور مسلمانوں پرزمین تنگ کی جانے لگی، لاس اینجلس کے سکول میں مسلمان لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ انتہاپسندوں نے حجاب اتارنے کی بھی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے بعد اب ٹرمپ نے بھی مسلمان اور اقلیتوں کے خلاف مورچہ بنالیا ہے۔

ایک طرف جہاں ٹرمپ اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں اس کے حامی نسل پرست اب سر اٹھانے لگے ہیں اور بلا کسی خوف خطر مسلمان سمیت اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے ایک سکول میں نسل پرستوں نے مسلمان طلبہ کے سر سے حجاب اتارنے کی کوشش اور بدسلوکی کی گئی۔ انتخابی تشہیر کے دوران ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات اب رنگ دکھارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:48:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں