پشاورمیں مرغی فروشوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج ، انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخ سے نقصان ہورہاہے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:43

پشاورمیں مرغی فروشوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج ، انتظامیہ کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پشاورمیںمرغی فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخ سے نقصان ہورہاہے مرغی فروشوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی وجہ سے فی کلو 30روپے تک کانقصان اٹھا رہے ہیں،انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامہ اور بڑے ڈیلرملے ہوئے ہیں،مظاہرین کاکہنا تھا کہ یقین دہائی کے باوجودانتظامیہ اقدامات نہیں اٹھارہی،لوکل مارکیٹ تک پہنچاتے لیبراوردیگراخراجات سے قیمت بڑھ جاتی ہے،حکومت کے مقررکردہ نرخ پرمرغیوں کی فروخت ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر ہمارے ساتھ مذاکرات نہیں کئے اورہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تومجبورا کاروبار بند کرکے شدید احتجاج کیاجائیگا-

متعلقہ عنوان :