پاکستانی باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں، ایگری ..
تازہ ترین : 1

پاکستانی باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں، ایگری کلچرل ایسوسی ایشن

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)ایگری کلچرل ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اعلیٰ معیار ، لذت ، مٹھاس ، تازگی اور بہترین ذائقے کے باعث پاکستانی کیلے ، آم، کنو کی دنیا بھر میں مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے تاہم اگر حکومت باغبانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے مواقع فراہم کرتے ہوئے مذکور ہ ضمن میں گریڈنگ، پالشنگ وغیرہ کی سہولت فراہم کردے تو پاکستانی باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں جس سے جہاں پھلوں کی ملکی برآمدات میں زبردست اضافہ ہو گا وہیں بھاری و قیمتی زر مبادلہ کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی کیلے، آم ، کنو کو نقد آور فصل کا درجہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرسودہ طریقہ کاشتکاری رائج ہونے سے کاشتکاروں اور باغبانوں کو بھاری مالی و معاشی نقصان پہنچ رہاہے اس لئے اگر زرعی شعبہ کی اصلاح کی جانب توجہ دی جائے تو ملک کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:39:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں