دی لائف ویلفیئر سوسائٹی ممبران کا خصوصی اجلاس
تازہ ترین : 1

دی لائف ویلفیئر سوسائٹی ممبران کا خصوصی اجلاس

چیچہ وطنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)دی لائف ویلفیئر سوسائٹی چیچہ وطنی کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوگیا،اس حوالے سے سوسائٹی کے ممبران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں دلدار حسین کو صدر،حافظ محمد اختر کوسینئر نائب صدر، آصف رضا کو نائب صدر،علی رضا شیخ کو جنرل سیکرٹری،قیصر عمران کھوکھرکو جائنٹ سیکرٹری،محمد نوید خاں کو فنانس سیکرٹری جبکہ عابد مسعودڈوگر کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا،مجلس عاملہ کے نومنتخب اراکین میں اعظم رضا شیخ،عبدالشکور مان،ممتازبھٹو،محمدبرہان صادق، حافظ محمد عرفان ،عبداللہ ناصر،محمد بلال ارسلان نثار ،حاجی محمد جمیل،کامران کھوکھر،عثمان حمید اورمرزا احمد نواز شامل ہیں،ازاں قبل سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی اجلاس میںپیش کی گئی،جنرل سیکرٹری علی رضا شیخ نے بتایا کہ گزشتہ سال سوسائٹی کی جانب سے فری بلڈ گروپنگ کے 4 کیمپ لگائے گئے جس میں1026افراد کو بلڈ گروپ سے متعلق آگاہ کیا گیا،عام مریضوں کے ساتھ ساتھ تھیلیسیما اور انیمیا میں مبتلا بچوں کو بھی خون فراہم کیا گیا۔

ضرورت مندمریضوں کو فراہم کئے گئے 310بلڈ بیگز میں سے 170بیگز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو فراہم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:39:06

اپنی رائے کا اظہار کریں