لدھڑ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق جعلی پیغام پھیجنے والے 4 افراد زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 13:14

لدھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء): بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق جعلی پیغامات بھیجنے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق پیغامات تو موصول ہوتے ہی ہیں لیکن ان میں سے بیشتر پیغامات جعلی اور غیر قانونی ہوتے ہیں۔ اسی معاملے کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے رواں سال جعلی پیغامات بھیجنے والے افراد کے خلاف کارورائیوں کا آغاز کیا تھا ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ٹوبی ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں اکرم ، اللہ دتہ ، حنیف اور اسلم شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے متعدد موبائل نمبرز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار روپے کے انعام کے پیغامات بھیجے تھے۔ مجرم معصوم شہریوں کو انعام کا جھانسہ دیکر ان سے رقم بٹورتے ہیں۔ زیر حراست افراد نے بتایا کہ وہ معصوم شہریوں سے پیسے وصول کر کے ان کے نمبرز بلاک کروانے کے بعد یہی عمل دوسرے لوگوں کے ساتھ دہراتے تھے۔ اس فراڈ میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مجرم بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔