گورنر بلوچستان کی بیجنگ میں چینی رہنمائوں سے ملاقاتیں

بلوچستان میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور سی پیک منصوبے پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 نومبر 2016 13:18

گورنر بلوچستان کی بیجنگ میں چینی رہنمائوں سے ملاقاتیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے یہاں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوآرٹر میں نائب سربراہ ما جیان فائی سے ملاقات کی اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے معاملے پر بات چیت کی تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے ،گورنر بلوچستان نے چین کے ادارے برائے عصری بین الاقوامی تعلقات کے دانشوروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے جنوبی ایشیاء اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، گورنر بیس قبائلی قائدین کے وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان 23نومبر تک اپنے اس دورے کے دوران بیجنگ ، شنگھائی اور ارومچی بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :