چینی صدر شی لاطینی امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے
تازہ ترین : 1
چینی صدر شی    لاطینی امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے

چینی صدر شی لاطینی امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے

صدر ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس لیما میں بھی شرکت کرینگے

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)چینی صدر شی چن پھنگ گذشتہ روز لاطینی امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گئے ، انہیں اس دورے کی دعوت ایکوا ڈور کے صدر رافیل کوریا ، پیرو کے صدر فیڈروپبلو اور چلی کے صدر مائیکل بیشلٹ نے دی ہے ، چینی صدرکا دورہ 17سے 23نومبر تک جاری رہے گا ، وہ اس دوران چلی ، پیرو اور ایکوا ڈور جائیں گے جہاں وہ لیما میں منعقد ہونیوالی 24ویں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ خاتون اول لی یوان کے علاوہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار اور حکام بھی ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:05:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں