عالمی امن فورس کے افسران کا تربیتی کورس شروع ہو گیا

پاکستان سمیت بائیس ملکوں کے 39افسران بیجنگ کورس میں شریک ہیں چین اقوام متحدہ کی امن فورس کا دنیا بھر میں دوسرا بڑا معاون ہے ، چینی وزارت دفاع

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

عالمی امن فورس کے افسران کا تربیتی کورس شروع ہو گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کی امن فورس کے 39افسران یہاں دو ہفتے کے تربیتی کورس میں شرکت کررہے ہیں ،ان افسران میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے افسران شامل ہیں ، اس کورس کا اہتمام چین کی وزارت دفاع نے کیا ہے ،جس میں پہلی بار سویڈن ، پاکستان ، نیوزی لینڈ اور میکسیکو کے اہلکار بھی شامل ہورہے ہیں ،کورس تین درجوں پر مشتمل ہے اس میں بنیادی تھیوری ، پیشہ وارانہ صلاحیت اور عملی تربیت بھی شامل ہے ، کورس میں انتظامی معاملات سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی قانون کے اٹھارہ اسباق بھی شامل ہیں ، عملی مشقوں میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی ،آپریشن کا طریقہ کار ، نقل و حمل کے وسائل اور اٹھائیس دیگر مضامین شامل ہیں ، اقوام متحدہ کے سٹاف افسران کے ابتدائی فرائض میں انٹیلی جنس ، آپریشن ، انسپکشن ، رابطے اور تربیت شامل ہے جو کہ امن مشن میں کام کرنے کیلئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، اقوام متحدہ کے پاس اس وقت 1800فوجی مبصر اور سٹاف افسر ہیں جو قیام امن کے سلسلے میں سولہ علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان میں 93چینی بھی شامل ہیں ، چینی وزارت دفاع کے مطابق اس سال چینی وزارت دفاع امن فوج کے انتالیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران ، خواتین افسران ، فوجی مبصرین اور سٹاف افسروں کی تربیت کرچکے ہیں ، چین اقوام متحدہ کے قیام امن کے مشن کے سلسلے میں دنیا کا دوسرا بڑا سپانسر ہے اور سکیورٹی کونسل میں کسی بھی ترقیافتہ ملک کے مقابلے میں زیادہ کردار ادا کررہاہے ، اس کے 30ہزار اہلکار ، قیام امن کے 24مشن میں کام کررہے ہیں جن میں سے 2500امن مشن کے علاقوں میں فعال ڈیوٹی پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :