پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی چپ کرانے کابندوبست کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی چپ کرانے کابندوبست کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹی وی چینلز پر ہونے والی تنقیدکا سلسلہ روکنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جو اپنے ناقدین کو ایک ایک کرکے تنخواہ دارملازمبنارہاہے۔ محمدیوسف کو پہلے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیاجاچکاہے جبکہ شعیب اختر کو بولنگ کنسلٹنٹ بنانے کی ڈیلہونے کو ہے۔

اس دوران راشدلطیف کو بھی کراچی کی کرکٹ اکیڈمی میں اہم عہدہ دینے کی ڈیل ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ انکے معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کام کرنیکی پیشکش بھی کی تھی لیکن راشد لطیف نے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی لیکن اب ابتدائی طور پر راشد لطیف نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کراچی اکیڈمی کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر اقبال قاسم بھی کراچی کی اکیڈمی میں ایک اہم عہدے کے لیے مضبوط امیداوار کے طور پر سامنے آئے ہیں انہیں آئندہ ماہ فعال ہونیوالی اکیڈمی میں ہیڈ آف آپریشنز مقرر کیے جانیکا امکان ہے۔